شمالی بھارت

بیوی کی ہراسانی سے پریشان شوہر نے زہر کھاکر خودکشی کرلی

تحصیل دار ورما نے زہرکھاکر اپنی زندگی ختم کرنے سے کچھ منٹ پہلے ایک ویڈیو ریکارڈنگ کی تھی۔ جس میں اس نے اپنی بیوی اور سسرال والوں کی طرف سے پریشان کئے جانے کا الزام لگایا ہے۔

بھنڈ: مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں ذہنی ہراسانی سے پریشان ہوکر ایک شخص نے زہر کھا کر خود کشی کر لی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کوتوالی تھانہ علاقہ کے کشواہا کالونی کے رہائشی تحصیل ورمانے بیوی اور سسرال والوں سے پریشان ہوکر 29مارچ کو زہر کھا لیا تھا۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کو کانگریس ورکرس کو ہراسانی سے روکا جائے:دیویندر یادو
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی

 سنگین حالت میں اسے بہتر علاج کے لئے گوالیار لے جا رہا تھا، بیچ راستے میں اس کی موت ہو گئی۔ تحصیل دار ورما نے زہر کھانے کے بعد موبائل فون سے خود کشی کرنے کی وجہ ریکارڈنگ کی تھی۔

اس معاملے کی ویڈیو ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ تحصیل دار ورما نے زہرکھاکر اپنی زندگی ختم کرنے سے کچھ منٹ پہلے ایک ویڈیو ریکارڈنگ کی تھی۔ جس میں اس نے اپنی بیوی اور سسرال والوں کی طرف سے پریشان کئے جانے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کراکے لاش لواحقین کے حوالے کر کے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔