انٹرٹینمنٹ
ٹالی ووڈ اداکارہ کے خلاف حیدرآباد میں مقدمہ درج
جوبلی ہلز پولیس نے ایک این آر آئی کے گھر میں مبینہ طور پر زبردستی داخل ہونے کے الزام میں اداکارہ سواتھی ڈیکشٹ اور چند دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

حیدرآباد: جوبلی ہلز پولیس نے ایک این آر آئی کے گھر میں مبینہ طور پر زبردستی داخل ہونے کے الزام میں اداکارہ سواتھی ڈیکشٹ اور چند دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
سواتھی ڈیکشٹ کا اس این آر آئی کے ساتھ کے ساتھ ایک مکان کا تنازعہ چل رہا ہے جس کا مقدمہ عدالت میں زیردوران ہے۔ اس مکان کی مارکیٹ قیمت 30 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے اور سواتی نے مبینہ طور پر اس جائیداد پر قبضہ کرنے کی سازش کی تھی۔
حال ہی میں سواتی کی ایماء پر تقریباً 20 افراد احاطے میں گھس آئے، ہنگامہ کھڑا کیا اور چوکیدار کو دھمکیاں دیں۔ چوکیدار کی شکایت پر پولیس نے اداکارہ اور دیگر کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
فی الحال مکان کی لیز کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔