حیدرآباد
اسداویسی کے ٹرین شوٹنگ سے متعلق پوسٹ کوXنے نکال دیا
اسد الدین اویسی نے فون پر بات کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے حملہ کی ویویڈپوسٹ کی تھی جس میں ایک آرپی ایس کانسٹبل شوٹنگ کے بعد تقریر کررہا تھا۔

حیدرآباد: مائیکرو بلاگنگ سائٹ X(ٹیوٹر)نے رکن پارلیمنٹ حیدرآبادو صدر ایم آئی ایم اسد الدین اویسی کی جئے پور ٹرین شوٹنگ واقعہ سے متعلق پوسٹ کونکال دیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ نے اس واقعہ کو مسلمانوں کیخلاف دہشت گردانہ کاروائی قرار دیاتھا۔
اسد الدین اویسی نے فون پر بات کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے حملہ کی ویویڈپوسٹ کی تھی جس میں ایک آرپی ایس کانسٹبل شوٹنگ کے بعد تقریر کررہا تھا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ویویڈ انہیں ای میل پر حاصل ہوئی تھی جس کو X(ٹیوٹر)پرپوسٹ کیا تھا لیکن مائیکرو بلاگنگ سائٹ نے اس کو نکال دیا۔
تاہم ہندوستان کے علاوہ دیگر علاقوں میں دیکھی جاسکتی ہے۔اویسی نے کہاکہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ نے حکومت ہند کے مطالبہ کہ یہ آئی ٹی ایکٹ2000کی خلاف ورزی ہے۔