مہاراشٹرا

یامنی جادھو نے ممبئی میں برقعے تقسیم کرنے کی مدافعت کی

بی جے پی کے شدید اعتراض کے ایک دن بعد شیوسینا کی رکن اسمبلی حلقہ بائیکلہ (جنوبی ممبئی) یامنی جادھو نے جمعہ کے دن مسلم خواتین کو برقعہ بانٹنے کی پرزور مدافعت کی۔

ممبئی: بی جے پی کے شدید اعتراض کے ایک دن بعد شیوسینا کی رکن اسمبلی حلقہ بائیکلہ (جنوبی ممبئی) یامنی جادھو نے جمعہ کے دن مسلم خواتین کو برقعہ بانٹنے کی پرزور مدافعت کی۔

متعلقہ خبریں
عورت کا حق میراث اور اسلام
آر ایس ایس قائد کی گرفتاری پر کرناٹک ہائی کورٹ کی روک

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندہ کو بلالحاظ مذہب و ملت یہ سوچنا چاہئے کہ اس کے حلقہ کے لوگ کیا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ اگر ہم نے مسلم خواتین کے وقار کے لئے برقعے تقسیم کئے ہیں تو یہ قابل ِ اعتراض کیسے ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ میرا حلقہ کاسموپولیٹن ہے۔ اس میں سبھی مذاہب کے لوگ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دیوالی پر تحفے دیئے جاتے ہیں لیکن مسلم بہنوں کو کوئی تحفہ نہیں مل رہا تھا۔

ہم نے سوچا کہ برقعے تقسیم کردیئے جائیں جو ہمیشہ زیراستعمال رہتے ہیں اور مسلم خواتین کو بڑے عزیز ہوتے ہیں۔ یہ ان کی عزت اور وقار ہوتے ہیں۔