شمالی بھارت

آفتاب امین پونے والا کی تائید کرنے والابلند شہرمیں گرفتار

شردھاوالکرکے قتل کے اصل ملزم آفتاب امین پونے والاکی تائید کا ویڈیوکے ذریعہ اعلان کرنے والے شخص کو گرفتار کیاگیا۔

بلندشہر(یوپی): شردھاوالکرکے قتل کے اصل ملزم آفتاب امین پونے والاکی تائید کا ویڈیوکے ذریعہ اعلان کرنے والے شخص کو گرفتار کیاگیا۔

نئی دہلی میں ایک یوٹیوب کے استعمال کرنے والے سے بات چیت کے دوران وکاس کمارنے یہ اعلان کیاتھا۔

ایک انٹرویومیں اس نے اپنی غلط نشاندہی کرتے ہوئے خودکو آفتاب کادفاع کرنے والارشید خان ظاہر کیاتھا۔

بلندشہر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شلوک کمارنے بتایاکہ انٹرویوکے ویڈیو کی سوشل میڈیاپر وسیع تشہیر کے بعدملزم کاپتہ چلانے پولیس کی ایک ٹیم کومتعین کیاگیاتھا۔

خود کورشید خان ظاہرکرکے ایک شخص قابل اعتراض اظہار خیال کیاتھااسے حراست میں لیاگیاہے۔ شردھا کاقتل کرکے نعش تکڑے کرنے والے اس کے ساتھ زندگی گزارنے والے آفتاب پونے والا کوپولیس12 نومبرکوگرفتارکی۔

پولیس نے یہ بات بتائی اوربتایاکہ اس نے نعش کے تکڑے کرکے کئی دن تک دہلی کے مختلف مقامات پر پھینکتا رہا۔

a3w
a3w