شمال مشرق

اسلحہ ٹریننگ کیمپ، راشٹریہ بجرنگ دل کے 2 ارکان گرفتار

آسام کے ضلع درانگ میں ہتھیار چلانے کا ٹریننگ کیمپ منعقد کرنے کے کیس میں راشٹریہ بجرنگ دل کے 2 ارکان کو چہارشنبہ کے دن گرفتار کرلیا گیا۔

گوہاٹی: آسام کے ضلع درانگ میں ہتھیار چلانے کا ٹریننگ کیمپ منعقد کرنے کے کیس میں راشٹریہ بجرنگ دل کے 2 ارکان کو چہارشنبہ کے دن گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

درانگ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس(ایس پی) پرکاش سونووال نے پی ٹی آئی سے کہا کہ تنظیم کے 2 ارکان وجئے گھوش اور گوپال بورو کو منگل دوئی کے مہارشی ودیا مندر اسکول کے احاطہ میں آرمس ٹریننگ کیمپ چلانے پر گرفتار کرلیا گیا اور انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

غیرقانونی کیمپ کے دیگر ذمہ داروں کو پکڑنے ہماری تحقیقات جاری ہیں۔

منگل کے دن اسکول کے پرنسپل اور اڈمنسٹریٹر کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ یہ دونوں ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں۔

راشٹریہ بجرنگ دل نے دعویٰ کیا تھا کہ 350 نوجوانوں کو آتشیں اسلحہ چلانے اور مارشل آرٹس کی ٹریننگ 4 روزہ کیمپ میں دی گئی۔