دہلی

امراوتی کے کیمسٹ کے قتل کے سلسلہ میں 10 واں ملزم گرفتار

این آئی اے کے ایک عہدیدار نے کہا کہ کولہے کے قتل کی سازش میں شکیل کا سرگرم رول ہے۔ کیس کے سلسلہ میں 9 ملزمین پہلے ہی گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ نپور شرما کی تائید میں فیس بک پوسٹ لکھنے پر کولہے کو 21 جون کو قتل کیا گیا تھا۔

نئی دہلی: نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی (این آئی اے) نے کہا ہے کہ اس نے مہاراشٹرا کے ضلع امراوتی میں 54 سالہ فارماسسٹ اومیش کولہے کی ہلاکت کے سلسلہ میں 10 ویں ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کا نام 28 سالہ شیخ شکیل بتایا گیا ہے۔ اومیش کولہے کو بی جے پی ترجمان نپور شرما کی تائید پر ہلاک کیا گیا تھا۔

a3w
a3w