دہلی

برج بھوشن سنگھ کو فوری گرفتار کیا جائے:رام دیو

نئی دہلی میں جنترمنتر پر احتجاج کررہی خاتون ریسلرس کی تائید کرتے ہوئے یوگاگرو رام دیو نے کہا ہے کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرنگ سنگھ کو جیل بھیج دینا چاہئے۔

جئے پور: نئی دہلی میں جنترمنتر پر احتجاج کررہی خاتون ریسلرس کی تائید کرتے ہوئے یوگاگرو رام دیو نے کہا ہے کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرنگ سنگھ کو جیل بھیج دینا چاہئے۔

متعلقہ خبریں
رام دیو کو 5 اکتوبر کو پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے کی ہدایت
نابالغ ریسلر کی شناخت کا افشاء، پولیس کو ڈی سی ڈبلیو کی نوٹس
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
خاتون پہلوانوں کا نارکوٹسٹ پہلے کرایا جائے : برج بھوشن
برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف چارج شیٹ پر جلد فیصلہ

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات شرمناک ہیں۔ احتجاجی ریسلرس بشمول اولمپک میڈل یافتہ بجرنگ پونیا اور ساکھشی ملک کے علاوہ ایشین گیمس کی گولڈ میڈل یافتہ ونیش پھوگاٹ، برج بھوشن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کررہی ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سنگھ نے کئی خاتون ریسلرس بشمول نابالغوں کو جنسی ہراسانی کی ہے۔ دہلی پولیس نے 2 ایف آئی آر درج کی ہیں، جن میں ایک نابالغ ریسلر کی شکایت پر پوکسو قانون کے تحت درج کی گئی ہے لیکن ابھی تک کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ رام دیو نے بھیلواڑہ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایسے شخص کو فوری گرفتار کیا جانا چاہئے اور سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا جانا چاہئے۔

وہ ہماری بہنوں اور بیٹیوں کے بارے میں آئے دن بکواس کرتا رہتا ہے۔ یہ انتہائی قابل مذمت اور ایک گناہ ہے۔ رام دیو نے کہا کہ وہ کبھی سیاست میں شامل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی کی زیر قیادت مرکز کی حکومت کی ستائش کی۔ انہوں نے چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوت کی بھی ستائش کی اور کہا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔