حیدرآباد

بیگم بازار میں ملاوٹی ادرک لہسن پیسٹ کی تیاری کا ریاکٹ بے نقاب

ملزمین کے قبضے سے 650 کیلو ادرک لہسن پیسٹ جملہ مالیتی 5 لاکھ روپئے ضبط کرلیا گیا۔ملزمین‘ مبینہ طور پر ’سہارا انڈیا‘ ادرک لہسن کا ملاوٹی پیسٹ تیار کرتے ہوئے فروخت کرنے کا مقصد رکھتے تھے۔

حیدرآباد: کمشنرس ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے ایک باوثوق اطلاع پر آج ملاوٹی ادرک لہسن پیسٹ تیارکرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ملزمین کی شناخت 38 سالہ محمد ظفر عالم پیشہ بزنس ساکن ملے پلی آصف نگر(نقلی ادرک لہسن پیسٹ تیار کرنے والا) اور 50 سالہ سومناتھ چٹی ساکن مالاکنٹہ گوشہ محل (فروخت کرنے والا) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ملزمین کے قبضے سے 650 کیلو ادرک لہسن پیسٹ جملہ مالیتی 5 لاکھ روپئے ضبط کرلیا گیا۔ملزمین‘ مبینہ طور پر ’سہارا انڈیا‘ ادرک لہسن کا ملاوٹی پیسٹ تیار کرتے ہوئے فروخت کرنے کا مقصد رکھتے تھے۔

یہ دھاوا بیگم بازار میں کیا گیا۔گرفتار ملزمین اور ضبط شدہ اشیاء بیگم بازار پولیس کے حوالے کردی گئی تاکہ مزید کارروائی کی جاسکے۔انسپکٹر ٹاسک فورس آر رگھوناتھ سنٹرل زون‘ سب انسپکٹر ایس سائی کرن نے ڈی سی پی پی رادھا کشن راؤ کی نگرانی میں یہ دھاوا کیا۔

a3w
a3w