تلنگانہ

تقریب میں وزیر لیبر کا رقص (ویڈیو)

ریاستی وزیر لیبر ملاریڈی نے ایک تقریب میں رقص کیا۔تلنگانہ کو ریاست کادرجہ دیئے جانے کے د س سال کی تقاریب کے حصہ کے طورپر منعقدہ ایک پروگرام میں وزیرموصوف نے رقص کیا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر لیبر ملاریڈی نے ایک تقریب میں رقص کیا۔تلنگانہ کو ریاست کادرجہ دیئے جانے کے د س سال کی تقاریب کے حصہ کے طورپر منعقدہ ایک پروگرام میں وزیرموصوف نے رقص کیا۔

ان کے اس رقص پر وہاں موجود افراد کافی محظوظ ہوئے۔کئی نوجوانوں نے ان کے رقص کی ویڈیو اپنے سل فون میں قید کرلی۔

بعد ازاں یہ ویڈیوز سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ضلع میڑچل ملکاجگری کے پیرزادی گوڑہ میں منعقدہ پروگرام میں بہتر مظاہرہ کرنے والے کو دی جانے والی ٹروفی کو اپنے دونوں ہاتھوں میں اٹھاکرملاریڈی رقص کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں بھی ملاریڈی نے ایک پروگرام میں رقص کرتے ہوئے تمام کو حیرت زدہ کردیاتھا۔

a3w
a3w