حیدرآباد

تلنگانہ میں آئندہ 5دنوں کے دوران بارش کا امکان

مرکز کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اتوار اور 11جولائی تک ریاست کے اضلاع جگتیال، راجنا سرسلہ، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکر بھوپال پلی، سدی پیٹ اور کاماریڈی میں کہیں کہیں انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے اضلاع منچریال، نرمل اور نظام آباد کے بعض مقامات پر9، جولائی کو شدید سے انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مرکز نے جمعہ کے روز یہ بات بتائی۔ مرکز کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اتوار اور 11جولائی تک ریاست کے اضلاع جگتیال، راجنا سرسلہ، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکر بھوپال پلی، سدی پیٹ اور کاماریڈی میں کہیں کہیں انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔

 جبکہ ریاست کے کئی اضلاع میں 13 جولائی کو کہیں کہیں بھاری بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔آئندہ5دنوں کے دوران ان اضلاع کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش کی بھی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ہفتہ کے روز تک ریاست کے چند اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 ریاست میں جنوب مغربی مانسون سرگرم ہے جس کے زیر اثر کھمم اور سوریا پیٹ اضلاع کے بعض مقامات پر شدید سے شدید بارش ہورہی ہے۔ گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے بیشتر علاقوں میں زبردست بارش ہوئی۔