تلنگانہ
حالت نشہ میں رقص، محکمہ جنگلات کے دو عہدیدارمعطل
آندھراپردیش کے ضلع نندیال کے نلہ ملہ جنگلاتی علاقہ میں حالت نشہ میں رقص کرنے والے محکمہ جنگلات کے دو عہدیداروں کو معطل کردیاگیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع نندیال کے نلہ ملہ جنگلاتی علاقہ میں حالت نشہ میں رقص کرنے والے محکمہ جنگلات کے دو عہدیداروں کو معطل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق مقامی افراد کے ساتھ ان عہدیداروں نے شراب نوشی کی اور رقص کیا جس کا ویڈیوسوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ان عہدیداروں کو معطل کردیاگیا۔ فاریسٹ بیٹ آفیسر جے راجو نے انہیں معطل کرنے کے احکام جاری کئے۔