تلنگانہ میں ایڈسیٹ، تیاریاں مکمل
کنوینر ٹی ایس ایڈسیٹ (بی ایڈ) 2023 پروفیسر اے رام کرشنا نے ہفتہ کے روز کہا کہ ریاست میں بی ایڈ (ایڈسیٹ) انٹرنس ٹسٹ کے پرامن انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ یہ ٹسٹ‘ 18 مئی کو 49 مراکز پر بیک وقت منعقد ہوگا۔
حیدرآباد: کنوینر ٹی ایس ایڈسیٹ (بی ایڈ) 2023 پروفیسر اے رام کرشنا نے ہفتہ کے روز کہا کہ ریاست میں بی ایڈ (ایڈسیٹ) انٹرنس ٹسٹ کے پرامن انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ یہ ٹسٹ‘ 18 مئی کو 49 مراکز پر بیک وقت منعقد ہوگا۔
پروفیسر رام کرشنا نے اپنے صحافتی اعلامیہ میں بتایا کہ اس سال مہاتما گاندھی یونیورسٹی نلگنڈہ کی جانب سے تلنگانہ اسٹیٹ ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس ای ڈی‘ سیٹ) منعقد کیا جارہا ہے۔
دو سالہ بی ایڈ کورسوں میں داخلہ کے لئے اس ٹسٹ کا 18 مئی کو انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس ٹسٹ کے تین سیشن رہیں گے۔ پہلا سیشن 9 بجے صبح سے 11 بجے دن منعقد ہوگا جس میں 10,565 امیدوار شرکت کریں گے۔
دوسرے سیشن میں 10,584 امیدواروں کی شرکت متوقع ہے۔ یہ سیشن 12:30 بجے دن سے شروع ہوگا۔ تیسرے سیشن کے اوقات 4 بجے شام سے 6 بجے شام رہیں گے‘ جس میں 10,576 امیدواروں کی شرکت کا امکان ہے۔
یہ ٹسٹ‘ 49 مراکز پر بیک وقت منعقدہوگا۔ ان مراکز میں اے پی کے وجئے واڑہ اور کرنول کے سنٹرس بھی شامل ہیں۔ ہال ٹکٹس‘ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے جاچکے ہیں۔
امیدوار http://educet.tsche.ac.in سے اپنے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ کنوینر ایڈ سیٹ پروفیسر اے رام کرشنا نے اپنے بیان میں یہ بات بتائی۔