تلنگانہ

تلنگانہ کے حاجیوں کی واپسی اِس تاریخ سے

محمد سلیم صدرنشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے بتا یا کہ مکہ مکرمہ سے حجاج کرام کے 22قافلے مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ مدینہ منورہ میں 8دن قیام کے بعد واپسی کے شیڈول کے تحت یہ قافلے مکہ مکرمہ سے روانہ ہوں گے۔

حیدرآباد: تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے حجاج کرام کی واپسی کے سلسلہ میں تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں
عازمین حج اپنے پاسپورٹس بنالیں: مولانا خسرو پاشاہ
طئے شدہ فلائٹس کے شیڈول کو تبدیل نہ کریں: صدرنشین حج کمیٹی
تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کا تربیتی کیمپ
حج کمیٹی کا مینار گارڈن فنکشن ہال میں عازمین حج کا تربیتی اجتماع
تلنگانہ و اے پی کے عازمین حج کی اگلے ماہ سے روانگی متوقع

حجاج کرام کے قافلے 15 جولائی سے واپس ہوں گے او رحیدرآباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر واپسی کے سلسلہ میں تمام محکمہ جات کی جانب سے ضروری انتظامات کئے جارہے ہیں۔

محمد سلیم صدرنشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے بتا یا کہ مکہ مکرمہ سے حجاج کرام کے 22قافلے مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ مدینہ منورہ میں 8دن قیام کے بعد واپسی کے شیڈول کے تحت یہ قافلے مکہ مکرمہ سے روانہ ہوں گے۔

تلنگا نہ کے تمام حجاج کرام خیریت سے ہیں اور پہلا قافلہ 15جولائی کی صبح 8بجے حیدرآباد ائیر پورٹ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ سے وستارہ ائیر لائنز کی 47 خصوصی پروازوں سے حجاج کرام کی واپسی ہو گی۔

روزانہ تین قافلے وطن واپس ہوں گے اور آخری قافلہ30 جولائی کو حیدرآباد پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حجاج کرام کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کے سلسلہ میں خادم الحجاج اور حج مشن کے عہدیداروں سے ربط میں ہیں۔

انہوں نے بتا یا کہ تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی سے 5583 حجاج کرام نے فریضہ حج کی تکمیل کی ہے جبکہ کرناٹک کے 867، مہاراشٹرا528، آندھراپردیش کے49، بہار3، چھتیس گڑھ7، جھارکھنڈ2 اور ٹاملناڈو کے ایک عازم کی حیدرآباد ایمبارکیشن پوائنٹ سے روانگی عمل میں آئی۔

حیدرآباد ایمبارکیشن پوائنٹ سے جملہ 7040 عازمین کی روانگی عمل میں آئی تھی۔انہوں نے ایر پورٹ پر حجاج کرام کی واپسی کے موقع پر اپنے ذاتی خرچ سے ریفریشمنٹ کا انتظام کیا ہے۔ ائیر پورٹ پر حجاج کرام کو 5لیٹر زم زم حوالے کیا جائیگا۔

a3w
a3w