جوفرا آرچر صرف 22 نمبر کی شرٹ پہننا پسند کرتے ہیں
انگلینڈ کے تیز گیند باز جوفرا آرچر ان کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جو ہمیشہ ایک ہی نمبر کی جرسی پہنتے ہیں۔ اگر جوفرا کسی میچ میں کھیلتے ہیں تو وہ 22 نمبر کی جرسی میں نظر آئیں گے۔
جئے پور: انگلینڈ کے تیز گیند باز جوفرا آرچر ان کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جو ہمیشہ ایک ہی نمبر کی جرسی پہنتے ہیں۔ اگر جوفرا کسی میچ میں کھیلتے ہیں تو وہ 22 نمبر کی جرسی میں نظر آئیں گے۔
جوفرا آرچر نے 2 اپریل کو آئی پی ایل 2023 میں ممبئی انڈینز کیلئے ڈیبیو کیا۔ گزشتہ سیزن میں وہ چوٹ کی وجہ سے ممبئی کیلئے نہیں کھیل سکے تھے۔ جوفرا نے ممبئی انڈینز کیلئے کھیلتے ہوئے 22 نمبر کی جرسی پہنی تھی۔ انہیں 22 نمبر کی جرسی سے خاص لگاؤ ہے۔
ہر کھلاڑی کا اپنا رول ماڈل ہوتاہے۔ جوفرا آرچر کا ایک رول ماڈل بھی ہے۔ وہ انگلینڈ کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کریگ کیسویٹر کو اپنا رول ماڈل مانتے ہیں۔ جوفرا بھی کرکٹ کے ابتدائی دنوں میں وکٹ کیپر بلے باز بننا چاہتے تھے۔ کیسویٹر انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز تھے۔
2010 میں ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں کیسویٹر نے آسٹریلیا کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلی تھی۔ جوفرا نے اس میچ کو اسکول کے لڑکے کے طورپر دیکھا۔
کیسویٹر نے اپنے کیریر کے دوران ہمیشہ 22 نمبر کی جرسی پہنی تھی جس کی وجہ سے جوفرا نے بھی ہمیشہ 22 نمبر کی جرسی پہننے کا فیصلہ کیا۔ ٹسٹ ہو، ونڈے ہو یا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جوفرا ہمیشہ صرف 22 نمبر کی جرسی میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وہ انگلش کاؤنٹی اور فرنچائز کرکٹ میں بھی وہ ہمیشہ 22 نمبر کی جرسی پہنتے ہیں۔