حکومت غریب قیدیوں کی مدد کیلئے خصوصی اسکیم شروع کرے گی:وزارت داخلہ
ایک ایسے اقدام میں جس سے جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کم ہوسکتی ہے، مرکز نے غریب افراد کومالی امدادفراہم کرنے ایک خصوصی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
نئی دہلی: ایک ایسے اقدام میں جس سے جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کم ہوسکتی ہے، مرکز نے غریب افراد کومالی امدادفراہم کرنے ایک خصوصی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
یہ غریب افراد جیلوں میں قید ہیں کیونکہ وہ جرمانہ یا ضمانت کی رقم ادا نہیں کرسکتے۔ وزارت داخلہ نے جمعہ کواپنے ایک بیان میں بتایاکہ اس اسکیم کی وجہ سے غریب قیدی جن میں سے بیشتر سماجی طورپر محروم یا حاشیہ پر موجود گروپس سے تعلق رکھتے ہیں اورکم تعلیم یافتہ اورکم آمدنی رکھتے ہیں، انہیں جیل سے نکلنے میں مدد ملے گی۔
اس نے کہاکہ اس اسکیم کو متعلقہ افراد کے ساتھ مشاورت کے بعد تیارکیاگیاہے۔ اس بات کویقینی بنانے کہ اسکیم کے فوائد غریبوں تک پہونچیں، ٹکنالوجی پر مبنی حل پیش کئے جائیں گے۔ ای۔ پریزنس پلیٹ فارم کومضبوط بنایاجائے گا۔
واضح رہے کہ غریب قیدیوں کوجو جرمانہ یا ضمانت کی رقم اداکرنے سے قاصر ہیں، مالی امداد فراہم کرنے کااعلان وزیرفینانس نرملا سیتارامن نے جاریہ سال اپنی بجٹ تقریر میں کیاتھا۔ وزارت داخلہ نے کہاکہ حکومت جیلوں میں زیردریافت قیدیوں کے مسئلہ کی یکسوئی کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے۔
غریبوں کومختلف سطح پر لیگل سرویسس اتھاریٹی کے ذریعہ مفت قانونی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ اس بات کویقینی بنانے کہ بجٹ کے فوائد سماج کے تمام طبقات تک پہونچیں، یہ اسکیم شروع کی جارہی ہے۔