انٹرٹینمنٹ

دھمکیوں کے بعد سلمان خان نے مہنگی بلٹ پروف ایس یو وی خریدلی

سلمان خان نے حال میں انہیں موت کی دھمکیاں ملنے کے بعد اپنی حفاظت کے لیے انتہائی مہنگی بلٹ پروف ایس یو وی گاڑی خریدلی۔

ممبئی: سلمان خان نے حال میں انہیں موت کی دھمکیاں ملنے کے بعد اپنی حفاظت کے لیے انتہائی مہنگی بلٹ پروف ایس یو وی گاڑی خریدلی۔

قبل ازیں ممبئی پولیس نے بھی ان کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا تھا۔ ”کسی کا بھائی، کسی کی جان“ کے اداکار نے اب نسان پٹرول ایس یو وی خرید لی۔ یہ کار درآمد کی گئی کیو ں کہ تاحال یہ ہندوستانی مارکٹ میں دستیاب نہیں ہے۔

ہندوستان میں اس ایس یو وی کو ابھی تک باضابطہ لانچ نہیں کیا گیا۔ سلمان نے خود کی حفاظت کے لیے یہ کار منگانے کا فیصلہ کیا۔ اس کار کی بات کریں تو یہ جنوبی ایشیائی بازار میں ایک بے حد مقبول ایس یو وی اور بے حد مہنگا ماڈل ہے۔

کار کی خصوصیت ہی یہی ہے کہ یہ آپ کی حفاظت کرتی ہے۔ حال ہی میں ایک پروگرام میں جب اداکارہ سے ای میل کے ذریعہ دھمکیوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پورے انڈیا کے بھائی جان نہیں ہیں، کسی کی جان بھی ہیں بہت ساروں کی جان بھی ہے۔ بھائی جان ان کے لیے ہیں اور بھائی ان کے لیے جسے ہم بہن بنانا چاہتے ہیں۔