دہلی

دہلی میں سڑک کے بورڈس سے راج پتھ کا نام حذف

نئی دہلی میں قدیم چوڑی سڑک راج پتھ کا نام بدل کر کرتویہ پتھ رکھنے کے بعد اس کے اطراف نصب شدہ نام کے بورڈس سے قدیم راج پتھ نام نکال دیا گیا۔

نئی دہلی: نئی دہلی میں قدیم چوڑی سڑک راج پتھ کا نام بدل کر کرتویہ پتھ رکھنے کے بعد اس کے اطراف نصب شدہ نام کے بورڈس سے قدیم راج پتھ نام نکال دیا گیا۔

شہر کے بلدی ادارہ نیو دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی)نے حا ل ہی میں 7/ستمبر کو خصوصی اجلاس میں تاریخی سڑک کا نام بدلنے کی تجویز منظور کرنے کے بعد ایک نوٹس جاری کی تھی۔جمعہ کی شب انڈیا گیٹ کے اطراف نصب شدہ بورڈس اور دیگر بورڈس سے بھی راج پتھ نام نکال دیا گیا۔

این ڈی ایم سی ذرائع نے کہا کہ حکام نے نام بدلنے کیلئے سرکاری منظوری کے بعد بورڈس پر راج پتھ کا نام مٹانے کا کام شروع کیا۔یہ حکام تعمیر نو کے پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔راج پتھ کرتویہ پتھ سے بدل دیا جائے گا۔سڑکوں کی جانب نئے اسلوب کی عکاسی کرتے ہوئے نئے بڑے بورڈس لگائے گئے ہیں۔

کئی نوجوانوں کو سابق راج پتھ کے قریب کرتویہ پتھ کے نام کے ساتھ لگائے گئے نئے بورڈس کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ایک عہدیدار نے کہا کہ مرکزی ویستا پروجیکٹ کے حکام نے یہ نئے بورڈس موضوع کے مطابق کرتویہ پتھ کے نام(چار زبانوں) کے ساتھ قدیم راج پتھ کی جانب نصب کئے ہیں۔

برطانوی راج میں راج پتھ کو کنگسوے کے طور پر جانا جاتا تھا جبکہ جن پتھ کوئنس وے کے طور پر مشہور تھا۔ان دونوں تاریخی سڑکوں کے نام آزادی کے فوری بعد بدل دئیے گئے۔