آندھراپردیش

جدید راشن کارڈز کیلئے میاریج سرٹیفکیٹ کا لزوم نہیں

درخواست گذاروں کو اس بات کی اطلاع دی جارہی ہے کہ جدید راشن کارڈس کیلئے میاریج سرٹیفکیٹس کی بالکل ہی ضرورت نہیں ہے۔

وجئے واڑہ (منصف ویب ڈسک) درخواست گذاروں کو اس بات کی اطلاع دی جارہی ہے کہ جدید راشن کارڈس کیلئے میاریج سرٹیفکیٹس کی بالکل ہی ضرورت نہیں ہے۔

اس بات کا اعلان ریاستی وزیر این منوہر نے وجئے واڑہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ میاریج سرٹیفکیٹس کے لزوم کے بعد عوام کی بڑی تعداد میاریج سرٹیفکیٹس کے حصول کیلئے رجسٹریشن دفاتر کے پاس جمع ہوگئی تھی اس تعلق سے میڈیا میں خبریں بھی شائع ہوئی تھیں لہٰذا ریاستی وزیر این منوہر نے حکومت کی جانب سے میاریج سرٹیفکیٹس کو لازمی قرار دینے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ درخواست داخل کرنے کے 21دنوں کے اندر درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔

لہٰذا درخواست گزاروں کو میاریج سرٹیفکیٹس اور نہ ہی میرج کارڈ فوٹوز پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ ریاستی وزیرنے ساتھ ہی متعلقہ افسران کو بھی ہدایت دی ہے کہ ہر ایک درخواست گزار کی درخواست قبول کی جائے اور اگر کسی درخواست سے متعلق شک وشبہ ہو تو زمینی سطح پر اس کی جانچ پڑتال کی جائے۔

انہوں نے بتایاکہ ماہ جون میں 4.24کروڑ افراد کو مفت راشن کارڈس جاری کئے جائیں گے۔ وزیر نے مزید بتایا کہ حکومت کیو۔ آر۔ کوڈ سے لیس اسمارٹ رائس کارڈ جاری کرنے کیلئے حکومت، مختلف محکمہ جات کے افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کررہی ہے اور عمر کی قید کے بغیر تمام اہل افراد کو خاندان کو راشن کارڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

ہیڈ آف دی فیملی کو بھی تبدیل کرنے کی سہولت رہے گی۔ اور درج غلط ناموں کی تصحیح کیلئے اب جائنٹ کلکٹر آفس کے بجائے مقامی تحصیلدار دفتر سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔