حیدرآباد

عازمین حج کا کل دوسرا تربیتی اجتماع

محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی کی صدارت میں عازمین حج کا دوسرا تربیتی اجتماع مسجد دارالامن ریڈ ہلز میں اتوار 16 اپریل کو صبح 9 تا ایک بجے دوپہر مقرر ہے۔

حیدرآباد: محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی کی صدارت میں عازمین حج کا دوسرا تربیتی اجتماع مسجد دارالامن ریڈ ہلز میں اتوار 16 اپریل کو صبح 9 تا ایک بجے دوپہر مقرر ہے۔

بی شفیع اللہ اگزیکیٹیو آفیسر حج کمیٹی بھی موجود رہیں گے۔ منتخب عازمین حج سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس اہم تربیتی اجتماع میں ضرور شرکت کریں۔

عازمین سے خواہش کی گئی کہ وہ اپنے ساتھ پن اور نوٹ بک ضرور لائیں تاکہ اہم نکات کو نوٹ کرسکیں۔ چھوٹے بچوں کو ساتھ ہرگز نہ لائیں۔ علمائے دین‘ مناسک حج اور زیارت مدینہ منورہ وعمرہ سے متعلق تفصیلات سے واقف کروائیں گے اور احرام باندھنے کے طریقے بھی سکھائیں گے۔

عرفان شریف اے ای او انتظامی امور سے متعلق تفصیلات سے واقف کروائیں گے۔ مزید تفصیلات کے لئے حج کمیٹی فون نمبر 040-23298793 پر اوقات دفتر صبح 10:30 تا 4 بجے شام ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

a3w
a3w