شمالی بھارت

فرنیچر بل کی ادائی کا مطالبہ کرنے پر مکان کا انہدام

ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم) اویناش کمار اوستھی نے کہا کہ انتظامیہ نے ایک انکوائری رپورٹ داخل کی جو عہدیدار کو قصور وار ٹھہراتی ہے۔ غلط کام کا ارتکاب کرنے والے کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔

حیدرآباد: مرادآباد میں فرنیچر تاجر کی جانب سے بقایا جات ادا کرنے کا مطالبہ کرنے پر اس کے مکان کو منہدم کرنے بلڈوزر بھیجنے والے ایک سب ڈیویژنل مجسٹریٹ کوچہارشنبہ کے دن معطل کردیا گیا۔ گزشتہ ماہ زاہد احمد نے ادعا کیا تھا کہ ایس ڈی ایم گھنشیام ورما نے ان کے مکان کا ایک حصہ منہدم کردیا جب انہوں نے ان سے خریدے گئے فرنیچر کی ادائیگی کرنے کا مطالبہ کیا۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے احمد کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔ تحقیقات میں ورما قصور وار پائے گئے اور انہیں معطل کردیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم) اویناش کمار اوستھی نے کہا کہ انتظامیہ نے ایک انکوائری رپورٹ داخل کی جو عہدیدار کو قصور وار ٹھہراتی ہے۔ غلط کام کا ارتکاب کرنے والے کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔