انٹرٹینمنٹسوشیل میڈیا

فلم ’پٹھان‘ کا بائیکاٹ کرنے ہندومہاسبھا کی دھمکی

کرناٹک میں شری رام سینا نے آج شاہ رخ خان۔ دیپیکاپڈوکون کی فلم ”پٹھان“ کے پروڈکشن ہاؤز کو درخواست کی کہ وہ یا تو ”بے شرم رنگ“ گانا واپس لیں یا پھر بائیکاٹ کا سامنا کریں۔

بنگلورو: کرناٹک میں شری رام سینا نے آج شاہ رخ خان۔ دیپیکاپڈوکون کی فلم ”پٹھان“ کے پروڈکشن ہاؤز کو درخواست کی کہ وہ یا تو ”بے شرم رنگ“ گانا واپس لیں یا پھر بائیکاٹ کا سامنا کریں۔

شری رام سینا کے بانی پرمود متالک نے آج کہا کہ آج کا دور پرانے دور جیسا نہیں ہے، تبدیلی اور بیداری پیدا ہوچکی ہے۔ بالی ووڈ فلموں کے بائیکاٹ کی اپیلیں کارگرد ثابت ہوئی ہیں۔ اگر بے شرم رنگ گانا واپس نہیں لیا گیا تو پٹھان کا بائیکاٹ کرو مہم شروع کی جائے گی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بے شرم رنگ گانا نہ شائستہ اور فحش ہے۔ اس گانے میں کہا گیا ہے کہ بھگوا رنگ بے شرم ہے۔ متالک نے کہا کہ بالی ووڈ داؤد ابراہیم، کمیونسٹوں اور الحاد پرستوں کے ہاتھوں میں ہے۔ وہ لوگ ہندوؤں کو نشانہ بنارہے ہیں اور ان کے عقائد اور نظام پر حملہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندی فلم ’پی کے‘ میں ہندو بھگوانوں کو خراب انداز میں پیش کیا گیا۔

وہ لوگ برقعہ پوش کو رقص کرتے ہوئے یا پھر کسی چرچ میں رقص کے مناظر کیوں نہیں دکھاتے۔ اس قسم کی فلمیں لوجہاد، عصمت ریزی اور اغوا کی ذہنیت رکھنے والوں کیلئے ہیں۔ سنسربورڈ کو چاہئے کہ اس معاملہ کو سنجیدگی سے لے۔ اسی دوران جنوبی ہند کے سینئر اداکار پرکاش راج نے ہندی فلمی صنعت کے سوپراسٹار شاہ رخ خان اور مقبول اداکارہ دیپیکاپڈوکون کی نئی فلم’پٹھان‘ کے نغمہ ’بے شرم رنگ‘ سے متعلق تنازعہ پر برہمی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جب بھگواپوش لوگ زانیوں کی گلپوشی کرتے ہیں، نفرت بھڑکانے والی تقریر کرتے ہیں، ارکان اسمبلی دلالی کرتے ہیں، بھگوا پوش سوامی جی نابالغوں کی عصمت ریزی کرتے ہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوتا۔ لیکن کسی فلم میں لباس پر اعتراض ہوتا ہے۔

پرمودمتالک نے پرکاش راج کے ریمارکس پر ان سے سوال کیا”ہندولوگ رواداری اور تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں حالانکہ ان پر حملہ کیا گیا ہے“۔ یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ’بے شرم رنگ‘ گانا ریلیز کے فوری بعد ہیٹ ہوگیا اور صرف 2 گھنٹوں میں زائد از دو ملین افراد نے اسے دیکھا اور اب اس کے ویوز 42 ملین سے زیادہ ہوچکے ہیں۔

ملک بھر کے ہندوتوا کارکنوں نے اس گانے پر اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ اداکاروں کا لباس لوجہاد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ انہوں نے اس گانے کے مناظر پر اعتراض کیا ہے جس میں شاہ رخ خان سبز رنگ کا شرٹ پہنے ہوئے ہیں اور دیپیکا بھگوا رنگ کا کاسٹیوم پہنی ہوئی ہیں۔

a3w
a3w