تعلیم و روزگار
مسجد بغدادی ٹیک نامپلی میں گرمائی کلاسس
مسجد ِبغدادی ٹیک نامپلی میں مسجد کے تحت چلائے جانے والے صبح و شام دینی مدرسہ کا 30/اپریل سے تعلیم کا آغاز ہوگا۔
حیدرآباد: مسجد ِبغدادی ٹیک نامپلی میں مسجد کے تحت چلائے جانے والے صبح و شام دینی مدرسہ کا 30/اپریل سے تعلیم کا آغاز ہوگا۔
مسجد ِ ہذا میں بچوں کودینی تعلیم نورانی قاعدہ، ناظرہ قرآن مع تجوید، دعائیں، احادیث، کلمات ِ خمسہ و اذکار ِنماز کی تعلیم کے ساتھ نماز کی عملی مشق بھی کرائی جاتی ہے۔
یکم / مئی سے 10 / جون تک گرمائی مدرسہ میں طلباء کو اُردو، تلگو،نورانی قاعدہ، ناظرہ قرآن کی تعلیم دی جائے گی۔
اقرأ لیڈیز ٹیلرنگ و مہندی ڈیزائننگ میں خواتین و طالبات کو بلا معاوضہ ٹریننگ دی جاتی ہے۔۔مزید تفصیلات فون 9849242805 پر حاصل کرسکتے ہیں۔