مہاراشٹرا
مہاراشٹرا کابینہ میں جلد توسیع : ایکناتھ شنڈے
چیف منسٹر مہاراشٹرا ایکناتھ شنڈے نے آج کہا کہ مہاراشٹرا کی کابینہ میں توسیع نہ ہونے کی وجہ سے ریاستی حکومت کی کارکردگی متاثر نہیں ہوئی ہے اور عنقریب مجلس وزراء میں مزید وزیروں کو شامل کیا جائے گا۔
نئی دہلی: چیف منسٹر مہاراشٹرا ایکناتھ شنڈے نے آج کہا کہ مہاراشٹرا کی کابینہ میں توسیع نہ ہونے کی وجہ سے ریاستی حکومت کی کارکردگی متاثر نہیں ہوئی ہے اور عنقریب مجلس وزراء میں مزید وزیروں کو شامل کیا جائے گا۔
مہاراشٹرا میں 30 جون کو اقتدار کی تبدیلی کے بعد سے کابینہ میں توسیع میں تاخیر کے بارے میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شنڈے نے یہ بات بتائی۔
شیوسینا کی صفوں میں بغاوت کے بعد ادھوٹھاکرے نے استعفیٰ دے دیا تھا اور شنڈے نے 30 جون کو اپنے عہدہ کا جائزہ لیا تھا۔
انہوں نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت کا کام کسی بھی طرح متاثر نہیں ہوا ہے۔ فیصلہ سازی کا عمل بھی متاثر نہیں ہوا ہے۔
میں اور ڈپٹی چیف منسٹر فیصلے لے رہے ہیں اور حکومت کی کارکردگی قطعی متاثر نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں جلد ازجلد توسیع ہوگی۔