حیدرآباد

نابالغ لڑکی کا اغوا اور جنسی زیادتی، پرانے شہر میں شرمناک واقعہ

وہ اسے نامپلی علاقہ میں واقع ایک لاج میں لے گئے جہاں لڑکی کے ہاتھ پرنشہ آورانجکش دے کراسے بے ہوش کردیا گیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہرمیں نابالغ لڑکی کا اغوا کرکے اس کے ساتھ اجتماعی طورپرجنسی زیادتی کرنے کا شرمناک واقعہ آج منظرعام پرآیا۔

ذرائع کے مطابق اس مہینہ کی 12 تاریخ کو دبیرپورہ پولیس اسٹیشن کے حدود سے نابالغ لڑکی کا دو نوجوانوں نے کارمیں اغوا کرلیا، وہ اسے نامپلی علاقہ میں واقع ایک لاج میں لے گئے جہاں لڑکی کے ہاتھ پرنشہ آورانجکش دے کراسے بے ہوش کردیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ نوجوانوں نے اس کے ساتھ دو دن تک جنسی زیادتی کی۔

بعد ازاں نو بدقماش نوجوانوں نے لڑکی کو لاکرچادرگھاٹ علاقہ میں کہیں چھوڑ دیا اورفرارہوگئے۔

لڑکی نے گھرپہنچ کراپنے گھروالوں کو یہ بات بتائی جس پروہ دبیرپورہ پولیس سے رجوع ہوئے۔ لڑکی کو بھروسہ سنٹربھجوادیا گیا ہے اورپولیس اس معاملہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے۔