شمالی بھارت

کسان 6 دسمبر کو دہلی کی طرف مارچ کریں گے

فصلوں پر کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی گارنٹی کے لئے قانون کا مطالبہ کرتے ہوئے فروری 2024 سے شمبھو بارڈر پر بیٹھے کسانوں نے پیر کو اعلان کیا کہ وہ 6 دسمبر سے دوبارہ دہلی کوچ کریں گے۔

چنڈی گڑھ: فصلوں پر کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی گارنٹی کے لئے قانون کا مطالبہ کرتے ہوئے فروری 2024 سے شمبھو بارڈر پر بیٹھے کسانوں نے پیر کو اعلان کیا کہ وہ 6 دسمبر سے دوبارہ دہلی کوچ کریں گے۔

متعلقہ خبریں
کسانوں کا احتجاج، دہلی کی سرحدوں پر ٹرافک جام
کسانوں نے بی جے پی قائدین کے پتلے نذرآتش کئے
شمبھو بارڈر پر دوسرے دن بھی کسان ڈٹے رہے

کسان رہنما سرون سنگھ پندھیر نے کہا کہ وہ نو ماہ تک خاموش رہے، لیکن حکومت مسلسل انہیں نظر انداز کرتی رہی، اس لیے انہیں یہ فیصلہ کرنا پڑا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس بار کوئی ٹریکٹر ٹرالی نہیں ہوگی اور کسان پیدل ہی دہلی کوچ کریں گے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ دہلی میں پرامن احتجاج کے لیے جگہ فراہم کرے۔

کچھ دن پہلے، سنیکت کسان مورچہ (غیر سیاسی) کے لیڈر جگجیت سنگھ دلیوال نے کسانوں کے مطالبات کو لے کر26 نومبر سے بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کسان فصلوں پر ایم ایس پی کی ضمانت دینے کے لیے ایک قانون کا مطالبہ کر رہے ہیں اور مرکزی حکومت سے 2020-21 میں زرعی قوانین پر کسان تحریک کے وقت کسانوں کے متفقہ مطالبات سے متعلق اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی درخواست بھی کر رہے ہیں۔