شمالی بھارت

وزیر اعظم کے والد اسٹیشن پر چائے بناتے اور مودی فروخت کرتے تھے: وزیر مملکت برائے ریل

بی جے پی کے 2014سے قبل ریلوے سہولت کا فقدان تھا۔عام بجٹ سے ریل بجٹ کو الگ رکھا جاتا تھا،جس کے سبب ریل کے کاموں کے لئے بجٹ کی ہمیشہ دشواری رہتی تھی۔

پرتاپ گڑھ: بی جے پی کے 2014سے قبل ریلوے سہولت کا فقدان تھا۔عام بجٹ سے ریل بجٹ کو الگ رکھا جاتا تھا،جس کے سبب ریل کے کاموں کے لئے بجٹ کی ہمیشہ دشواری رہتی تھی۔

مودی جب وزیر اعظم بنے تو ریلوئے اسٹیشن کے حالات مزید بہتر ہوئے ہیں۔ نریندر مودی اسٹیشن پر چائے فروخت کرتے تھے،اس لئے ان سے زیادہ مسافروں کے مسائل کو کون جان سکتا ہے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے بریل،کوئلہ و کانکنی راو صاحب پاٹل دانوے نے یہاں اتوار کو ماں بیلہا دیوی دھام پرتاپ گڑھ جنکشن احاطے میں سنگ بنیاد و افتتاح کے بعد پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔

ریلوے وزیر مملکت دانوے نے کہا کہ وزیر اعظم کے والد دامودر داس مودی ریلوے اسٹیشن پر چائے بناتے و نریندر مودی ریلوئے کوچ میں چائے فروخت کرتے تھے،ایسے میں ان سے زیادہ ریلوے اسٹیشن و مسافروں کی ضرورت کو بھلا کون سمجھ سکتا ہے۔

انہوں نے امرت یوجنا میں ملک کے 1309 اسٹیشنوں کی تصویر تبدیل کی ہے،اور وہ پھر 2024 میں وزیر اعظم ہوں گے۔ریلوے وزیر نے کہا کہ ترنمول ایم پی مہوا موئترا نے اسپانسرڈ سوال پوچھ کر پارلیمنٹری وقار کو مجروح کیا ہے،جس کے لئے ان پر کارروائی درست ہے۔

انہوں نے کانگریس راجیہ سبھا رکن پر کہا کہ عوام کا پیسہ جس کسی نے بھی جمع کر رکھا ہے،مودی حکومت ایک ایک پائی وصول کرے گی۔

وزیر نے پرتاپ گڑھ بھنگوا چنگی کراسنگ پر 107 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے آر او بی سمیت کئی پروجکٹ کی سنگ بنیاد،اور اسٹیشن پر کئے گئے کاموں کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ایم پی سنگم لال گپتا و ڈی آر ایم منیش سنگھ سمیت بی جے پی ایم ایل اے و دیگر معتبر شخصیات موجود رہی۔