حیدرآباد

وزیراعلی کی اسمبلی میں نشست،کے ٹی آر کا دلچسپ ریمارک

تارک راما راو نے آج اسمبلی میں کرنسی ایکسچینج بل پر مباحث کے دوران یہ دلچسپ ریمارک کیا۔انہوں نے کہاکہ ایوان میں تلنگانہ کے دس سالوں کاتذکرہ کرنے کے دوران سابق حالات پر بھی غورکرنا چاہئے۔

حیدرآباد:تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آرایس کے رکن اسمبلی کے تارک راما راونے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکا کے بازو کی کرسی(وزیراعلی کے لئے مخصوص نشست) پرجانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسمبلی میں بی آر ایس ایم ایل ایز نے مجھے اکسایا: ناگیندر
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
جمعیت علماء عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، ممبرسازی مہم کو مکمل کرنے اور عظمتِ صحابہؓ و یومِ آزادی کے پروگرامز پر اہم فیصلے
ادب اسلامی شہر حیدرآباد کا کامیاب طرحی مشاعرہ کا انعقاد

تارک راما راو نے آج اسمبلی میں کرنسی ایکسچینج بل پر مباحث کے دوران یہ دلچسپ ریمارک کیا۔انہوں نے کہاکہ ایوان میں تلنگانہ کے دس سالوں کاتذکرہ کرنے کے دوران سابق حالات پر بھی غورکرنا چاہئے۔حکمران جماعت کانگریس کے ارکان،آثارقدیمہ کے عہدیداروں کی طرح کھدوائی کا کام کررہے ہیں۔ماضی، ماضی کی طرح ہوتاہے۔ہم بھی اس کی کھدوائی کرناچاہتے ہیں۔

انہوں نے ساتھ ہی نائب وزیراعلی و وزیرفائنانس ملوبھٹی وکرامارکا کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کی ستائش بھی کی اور اسے بہتر بجٹ قراردیا۔انہوں نے کہاکہ ہم بھی اسی طرح کی بلندیاں حاصل کرناچاہتے ہیں اور مستقبل میں ان کے بازو کی نشست(وزیراعلی کیلئے مخصوص نشست)پر جانا چاہتے ہیں۔