ٹریپل رائڈنگ کے خلاف ٹرافک پولیس کی خصوصی مہم
حیدرآبادٹرافک پولیس نے غلط سمت (رانگ سائڈ)سے گاڑیاں چلانے اور ٹریپل رائڈنگ کے ذریعہ ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف خصوصی مہم چلانے کااعلان کیاہے اور ان کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔
حیدرآباد: حیدرآبادٹرافک پولیس نے غلط سمت (رانگ سائڈ)سے گاڑیاں چلانے اور ٹریپل رائڈنگ کے ذریعہ ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف خصوصی مہم چلانے کااعلان کیاہے اور ان کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔
غلط سمت سے گاڑیاں چلانے والوں کیخلاف 1700 روپے جرمانہ عائد کئے جانے کیساتھ ان کے خلاف ایم وی ایکٹ کے سکشن 119,177اور 184کے تحت کیس درج کئے جائیں گے۔
اسی طرح ٹریپل رائیڈنگ کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں کیخلاف 1200 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا اوران کے خلاف ایم وی ایکٹ کے سکشن128,177 اور 184 کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے۔
جائنٹ کمشنر پولیس ٹرافک اے وی رنگا ناتھ نے بتایا کہ رواں سال 15 افراد سڑک حادثات میں ہلاک ہوگئے جو غلط سمت سے گاڑیاں چلارہے تھے جبکہ سال 2021 میں 21 اور سال 2020میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
یہ خصوصی مہم 21نومبرسے شروع کی جائے گی اوریہ مہم ایک ہفتہ تک جاری رہے گی۔ اس مہم کے دوران پولیس‘ گاڑیاں چلانے والوں میں شعوربیدار کرے گی اور انہیں غلط سمت سے گاڑیاں چلانے اور ٹریپل رائڈنگ کے نقصانات سے واقف کرائے گی۔