تلنگانہ

کانگریس نے تلنگانہ میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دیں

کانگریس ہائی کمان نے تلنگانہ اسمبلی کے مجوزہ الیکشن کومدنظررکھتے ہوئے ریاست میں الیکشن مینجمنٹ کمیٹی‘منشورکمیٹی اورحکمت عملی کمیٹی کے بشمول مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس ہائی کمان نے تلنگانہ اسمبلی کے مجوزہ الیکشن کومدنظررکھتے ہوئے ریاست میں الیکشن مینجمنٹ کمیٹی‘منشورکمیٹی اورحکمت عملی کمیٹی کے بشمول مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔

کانگریس جنرل سکریٹری انچارج تنظیمی امور کے سی وینو گوپال کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ دامودھر راج نرسمہاہوں گے جبکہ اس کمیٹی کے ارکان میں ومشی چندرریڈی‘ ای کمریا‘جگن لال نائک‘ اور فخرالدین شامل ہیں۔

ڈی سریدھر بابو کومنشور کمیٹی کا سربراہ بنایاگیا ہے جبکہ منشور کمیٹی کے نائب صدر گڈم پرساد ہوں گے۔ اسٹراٹیجی (حکمت عملی) کمیٹی کے صدر کے طورپرپرمیشورراؤ خدمات انجام دیں گے۔

علاوہ ازیں پارٹی نے اے آئی سی سی پروگرام عمل آوری کمیٹی‘تشہیری کمیٹی‘چارج شیٹ کمیٹی‘کمیونیکیشن کمیٹی اورٹریننگ کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

کانگریس کے کل ہند صدر ملکارجن کھرگے نے ان کمیٹیوں کی تشکیل کی تجاویزکوفوری اثر کے ساتھ منظوری دے دی ہے۔ تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات‘رواں سال کے اواخرمیں منعقد ہونے والے ہیں۔

a3w
a3w