کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل کا کیس‘ایک شخص کو سزائے موت
خصوصی جج نے موت کی سزا سنائی اور خاطی سنجے باریا پر 1.30 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ سنجے باریا نے لڑکی کی عصمت ریزی کے بعد اس کا گلا گھونٹ دیا تھا جو اس کی بیٹی سے عمر میں قدرے زیادہ تھی۔
وڈوڈرا: ایک خصوصی پوکسو عدالت نے ایک شخص کو 2019 میں ایک کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل کے الزام پر سزائے موت سنائی۔
خصوصی جج نے موت کی سزا سنائی اور خاطی سنجے باریا پر 1.30 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ سنجے باریا نے لڑکی کی عصمت ریزی کے بعد اس کا گلا گھونٹ دیا تھا جو اس کی بیٹی سے عمر میں قدرے زیادہ تھی۔
یہ ایک گھناونہ جرم تھا مگر باریا کو اپنے جرم پر کوئی افسوس نہیں تھا۔ سنجے نے 17/مئی 2019 کو وڈوڈرا میں واقعہ گوراج موضع کے سلمس سے 8 سالہ لڑکی کا اغوا کیا تھا۔ اس نے لڑکی کو جھاڑیوں میں لیجاکر عصمت ریزی کی اور اس کا گلا گھونٹنے کے بعد مقام واقعہ سے فرار ہوگیا۔
جب والدین نے لاپتہ لڑکی کی تلاش شرو ع کی تو وہ اس کا پتہ چلانے سے قاصر تھے پولیس کو مطلع کیا گیا اور دوسری صبح متاثرہ لڑکی کی نعش جھاڑیوں میں پائی گئی۔
پولیس نے اغوا اور لڑکی کے سلمس سے باہر جانے کے بارے میں کوئی عینی شاہدین نہ ہونے کی وجہ سے بو سونگنے والے کتے کی مدد لی۔
کتے نے نعش کا پتہ چلانے اور باریا کو پکڑنے میں مدد دی۔ عدالت نے طبی ثبوت کی بنیاد پر باریا کو قصور وار پاریا اور ڈسٹرکٹ لیگل ایڈ سرویس کو متاثرہ کے خاندان کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔