کھنڈوا کے بلدی انتخابات میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی ایک امیدوار کامیاب
ل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے اتوار کو شہری بلدی ادارہ کے انتخابات میں مدھیہ پردیش میں پہلی انتخابی کامیابی درج کی ہے، جہاں اس کی خاتون امیدوار کھنڈوا شہر میں کارپوریٹر کے عہدہ کے لئے کامیاب ہوئی۔
بھوپال۔کھنڈوا: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے اتوار کو شہری بلدی ادارہ کے انتخابات میں مدھیہ پردیش میں پہلی انتخابی کامیابی درج کی ہے، جہاں اس کی خاتون امیدوار کھنڈوا شہر میں کارپوریٹر کے عہدہ کے لئے کامیاب ہوئی۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ اے آئی ایم ایم کی امیدوار شاکرہ بلال نے کھنڈوامیونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 14سے اپنی قریبی کانگریسی حریف نورجہاں بیگم کو 285 ووٹوں کے فرق سے شکست دیتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
اے آئی ایم ایم نے کھنڈوا کے 50 وارڈس کے منجملہ 10 وارڈس کے علاوہ میئر کے لئے کنیز فاطمہ کو میدان میں اتارا تھا۔ اے آئی ایم ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے جاریہ ماہ کے اوائل میں منعقد رائے دہی کے لئے پارٹی امیدواروں کے لئے مہم چلانے کھنڈوا میں ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کیا تھا۔
اویسی نے ریاست کے صدر مقام بھوپال، صنعتی مرکز اندور اور جبل پور میں بھی جلسے عام منعقد کرتے ہوئے بلدی انتخابات میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کے حق میں ووٹ مانگا تھا۔