دہلی

دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 19 کلومیٹر کی گہرائی میں دہلی سے 30 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔ اتوار کا دن ہونے کی وجہ سے لوگ گھروں میں ہی تھے اورجیسے ہی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

نئی دہلی: دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں اتوار کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ قومی دارالحکومت دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ساتھ ہی ہریانہ کے کئی حصوں میں بھی زمین ہل گئی۔ نیشنل سیسمولوجی سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.1 ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دورہ دہلی متوقع
ٹرافک تحدیدات کے باعث شہر کی سڑکیں سنسان
دہلی میں سیلاب کا پانی سپریم کورٹ کے باب الداخلہ تک پہنچ گیا
چھولے بھٹورے ملنے پر کوہلی کی بچوں جیسی حرکت، ڈراوڈ ہنس پڑے، ویڈیو وائرل

زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 19 کلومیٹر کی گہرائی میں دہلی سے 30 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔ اتوار کا دن ہونے کی وجہ سے لوگ گھروں میں ہی تھے اورجیسے ہی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 3 اکتوبر کو بھی دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس دن زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 تھی۔ لوگ گھروں سے نکل کر سڑکوں پر نکل آئے لیکن راحت کی بات یہ تھی کہ زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا اور نہ ہی کسی قسم کا اور نقصان ہوا۔

a3w
a3w