امریکہ و کینیڈا

مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر تشدد روکنے اسرائیل سے امریکہ کا مطالبہ

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ انٹونی بلنکن نے مغربی کنارے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مثبت اقدامات کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف آبادکاروں کے تشدد کو روکنے کے لیے ’فوری‘ کارروائی کرے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک
اسرائیل غزہ پٹی میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے
ترکیہ کا فیصلہ فلسطینی عوام کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے: حماس

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یہ مطالبہ اسرائیل میں اپوزیشن لیڈر بینی گانٹز کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کیا۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ انٹونی بلنکن نے مغربی کنارے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مثبت اقدامات کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

دوسری جانب نے اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے فرانس نے اسے ’دہشت کی پالیسی‘ قرار دیا ہے۔ فرانس نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد روازنہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کے خلاف آبادکاروں کے حملوں دو گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ فرانس کی وزارت خارجہ کی ترجمان این کلیئر لیغاندرے نے کہا ہے کہ فرانس فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی مذمت کرتا ہے۔

a3w
a3w