گروپ II امتحانات کا شیڈول کے مطابق انعقاد کاامکان
تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے گروپ۔II اہلیتی امتحان کو اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد کرنے کا امکان ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے گروپ۔II اہلیتی امتحان کو اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد کرنے کا امکان ہے۔
چند طلباء تنظیموں کی جانب سے گروپ II امتحانات کو ملتوی کرنے کامطالبہ کیا جارہاہے۔
تاہم اکتوبر میں دسہرہ کی تعطیلات اور نومبر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے امکانات کو نظر میں رکھتے ہوئے ٹی ایس پی ایس سی پہلے ہی اعلان کردہ شیڈول کے مطابق گروپ۔II امتحانات منعقد کرسکتی ہے۔
باوثوق ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق گروپ II اہلیتی امتحانات کے انعقاد کے لیے تواریخ دستیاب نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ گروپ I مینس کے لیے شیڈول تیار کرنا ٹی ایس پی ایس سی کے لیے بہت بڑا چالنج بن کر ابھر ا ہے۔
اس تناظر میں گروپ II امتحانات کے شیڈول کو تبدیل کرنا ناممکن نظر آرہاہے۔
ایک بار امتحان ملتوی کرنے سے پھر جاریہ سال منعقد کرنا کافی مشکل ہے۔ اس لیے پہلے سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 29اور 30 اگست کو گروپ II امتحانات منعقد کرنے پر اتفاق رائے پایاگیا۔