شمالی بھارت

گیان واپی کامپلکس سروے، انجمن انتظامیہ مساجد کا اعتراض داخل

مسلم فریق نے پیر کے دن وارانسی ضلع عدالت میں اُس درخواست پر اپنا اعتراض داخل کردیا جس میں محکمہ آثارِ قدیمہ کو سارے گیان واپی کامپلکس کا سروے کرنے کی ہدایت دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

وارانسی (یوپی): مسلم فریق نے پیر کے دن وارانسی ضلع عدالت میں اُس درخواست پر اپنا اعتراض داخل کردیا جس میں محکمہ آثارِ قدیمہ کو سارے گیان واپی کامپلکس کا سروے کرنے کی ہدایت دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
گیان واپی مسجد کیس، الٰہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ
گیان واپی سروے کیس کی 18 ستمبر کو آئندہ سماعت
اب گیان واپی مسجدکے وضوخانہ کے سروے کا مطالبہ
گیان واپی سروے رپورٹ فریقین کو دی جائے گی
گیان واپی سروے، آثارِ قدیمہ کو مزید مہلت

سپریم کورٹ نے 19مئی کو شیولنگ کہے جانے والے آبجکٹ کا سائنٹفک سروے بشمول کاربن ڈیٹنگ کو ملتوی کردیا تھا۔ انجمن انتظامیہ مساجد نے ہائی کورٹ کے 12مئی کے احکام کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

انجمن کا کہنا ہے کہ وہ آبجکٹ وضو خانہ کے فوارہ کا حصہ ہے۔ پیر کے دن خصوصی وکیل برائے گیان واپی و آدی وشویشور کیسس راجیش مشرا نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ انجمن نے اپنا اعتراض داخل کردیا۔

عدالت نے اگلی تاریخ سماعت 7جولائی مقرر کی۔ انجمن نے کہا کہ اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ کے علاوہ ایک اور درخواست زیرالتوا ہے۔ دونوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ ہے ایسے میں دوبارہ سروے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔