آئندہ ماہ”جشن یوم ریختہ“
ریختہ نامہ سہ ماہی وانجمن ترقی اردو آندھرا وتلنگانہ کے زیر اہتمام ”جشن یوم ریختہ“ یعنی ایک شام مولانا آزاد‘ علامہ اقبال اور ٹیپو سلطان کے نام کا ہفتہ 11 نومبر کو شام 5 بجے اردو ہال حمایت نگر میں مقرر ہے۔
حیدرآباد: ریختہ نامہ سہ ماہی و انجمن ترقی اردو آندھرا وتلنگانہ کے زیر اہتمام ”جشن یوم ریختہ“ یعنی ایک شام مولانا آزاد‘ علامہ اقبال اور ٹیپو سلطان کے نام کا ہفتہ 11 نومبر کو شام 5 بجے اردو ہال حمایت نگر میں مقرر ہے۔
تقریب کی صدارت پروفیسر ایس اے شکور کریں گے اور مہمان ذی وقار کی حیثیت سے پروفیسر سید عین الحسن وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی شرکت کریں گے۔
مہمانان اعزازی کی حیثیت سے پروفیسر آمنہ تحسین‘ شاہد حسین زبیری‘ ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد‘ محمد تقی‘ چیف ایڈیٹر روزنامہ ورقِ تازہ ناندیڑ‘ محمود علی سحر ممتاز شاعر ناندیڑ اور ڈاکٹر عتیق اقبال نائب معتمد انجمن ترقی اردو شرکت و مخاطب کریں گے۔ ڈاکٹر جاوید کمال کنوینر جلسہ خیرمقدمی تقریر کریں گے۔
تقریب کا آغاز حافظ وقاری قدرت علی نعمان کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری نعت شریف پیش کریں گے۔ ڈاکٹر حمیرہ سعید‘ ڈاکٹر گل رعنا‘ ڈاکٹر نکہت آراء شاہین‘ محبوب خاں اصغر اور لطیف الدین لطیف نظمائے اجلاس ہوں گے۔
اس موقع پر مشاہیر اردو کو مولانا آزاد‘ علامہ اقبال‘ ٹیپو سلطان‘ عبدالرحیم خاں‘ ظہیر الدین علی خاں اور ڈاکٹر ممتاز مہدی کے نام سے موسوم صحافت‘ شاعری‘ بے باک تحریر وتقریر‘ ادبی خدمات‘ ملی خدمات اور طنزو مزاح میں ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
ڈاکٹر نکہت آراء شاہین ہدیہ تشکر پیش کریں گی۔ استقبالیہ کمیٹی کے ارکان سعید حسین‘ سید ابراہیم کفیل‘ ڈاکٹر زیبا انجم‘ ڈاکٹر رضوانہ بیگم‘ ڈاکٹر حمیدہ بیگم اور نعمت اللہ بیگ نے بہ پابندی وقت بہی خواہان اردو سے شرکت کی خواہش کی ہے۔