کھیل

آئی پی ایل۔2023 کپتان بدلنا بعض ٹیموں کو راز نہیں آیا

آئی پی ایل 2023 میں اب تک جملہ 28 میچ کھیلے جاچکے ہیں جن میں راجستھان رائلز اور لکھنو کی کارکردگی اب تک شاندار رہی ہے۔ دونوں ٹیمیں 6 میں سے 4 میچ جیت چکی ہیں۔

حیدرآباد: آئی پی ایل 2023 میں اب تک جملہ 28 میچ کھیلے جاچکے ہیں جن میں راجستھان رائلز اور لکھنو کی کارکردگی اب تک شاندار رہی ہے۔ دونوں ٹیمیں 6 میں سے 4 میچ جیت چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں
دھونی واحد شخص ہیں جو واقعی میرے قریب ہیں: ویراٹ کوہلی
مجھے اس سیزن میں صحیح مواقع نہیں ملے: عمران ملک
ہاردیک پانڈیا نے راشد خان کے ساتھ سحری کی
کین ولیمسن آئی پی ایل 2023 سے باہر
آئی پی ایل 2023: گنگولی کے 5 پسندیدہ کھلاڑیوں میں عمران ملک بھی شامل

اس کے ساتھ ہی دہلی کیپٹلس واحد ٹیم ہے جس نے ایک بار بھی فتح کا مزہ نہیں چکھا ہے۔ واضح رہے کہ اس سیزن میں کئی اصولوں کیساتھ ایک مختلف انداز دیکھا جارہا ہے۔ اس بار جن فرنچائزز نے نئے کپتانوں پر اعتماد کیاہے، ان کی ٹیمیں لیگ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

سن رائزرز حیدرآباد کے نئے کپتان ایڈن مارکرم فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے کل 5 میچوں میں سے 2 جیتے اور 3 میں شکست کھائی۔ مارکرم کی غیر موجودگی میں بھونیشور کمار نے راجستھان رائلز کے خلاف پہلے میچ میں ٹیم کی قیادت کی اور ٹیم کو 72 رنز سے فتح دلائی۔

اس کے بعد مارکرم کی کپتانی میں سن رائزرس حیدرآباد نے کے کے آر کو 23 رنز سے شکست دی۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر دہلی کیپٹلس کے نئے کپتان ڈیوڈ وارنر کا نام ہے جنہیں رشبھ پنت کی غیر موجودگی میں ٹیم کی کمان سونپی گئی تھی۔ وارنر کی قیادت میں دہلی کیپٹلس اب تک کھیلے گئے کل میچ میں کامیابی حاصل نہیں کرپائی ہے۔

دہلی کی ٹیم کو تمام میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ فہرست میں تیسرے نمبر پر کے کے آر ٹیم کے نئے کپتان نتیش رانا کا نام ہے جنہیں شریاس ایئر کی غیر موجودگی میں ٹیم کی کمان سونپی گئی تھی۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے اب تک کل 5 میچ کھیلتے ہوئے 2 جیتے ہیں اور 3 ہارے ہیں۔

رانا نے 5 میچوں میں بیاٹ سے بھی خاص تعاون نہیں کیا ہے۔ انہوں نے 5 میچ کھیلتے ہوئے مجموعی طورپر 150 رنز بنائے ہیں۔ فہرست میں آخری نمبر پر پنجاب کنگز کے نئے کپتان دھون کا نام ہے جنہیں مینک اگروال کی جگہ کپتان بنایا گیاہے۔ دھون نے 4 میچ کھیلتے ہوئے کل 233 رنز بنائے ہیں۔ آخری میچ میں پنجاب کنگز نے 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔