آوارہ کتوں کے خطرات سے نمٹنے 1.5 لاکھ طلباء کو تربیت
میئر نے کہا کہ لوگ بڑی تعداد میں اس مہم میں دلچسپی کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کتوں کے ساتھ عوام کا رویہ کس طرح ہونا چاہئے۔ اس تعلق سے باقاعدہ پمفلٹ تقسیم کئے جارہے ہیں۔
حیدرآباد: میئر حیدرآباد گدوال وجئے لکشمی نے کہا ہے کہ شہر میں آوارہ کتوں کے خطرات سے نمٹنے اور کتے کے کاٹنے پر احتیاطی اقدامات اور علاج کے طریقہ کار سے عوام کو واقف کروانے کے لئے جی ایچ ایم سی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے شروع کی گئی بیداری مہم کے دوران تاحال 1028 اسکولوں کے ایک لاکھ 50 ہزار 564 بچوں میں شعور بیداری پیدا کی گئی۔
بالخصوص سلم ایریا فیڈریشن‘ ٹاؤن لیول گروپس کو کتوں کے کاٹنے پر محفوظ رکھنے کے طریقہ کار سے واقف کروایا گیا اور انہیں باقاعدہ تربیت دی گئی۔
اس بیداری مہم میں جی ایچ ایم سی صفائی شعبہ کے عہدیدار عملی طور پر تربیت دے رہے ہیں۔
میئر نے کہا کہ لوگ بڑی تعداد میں اس مہم میں دلچسپی کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کتوں کے ساتھ عوام کا رویہ کس طرح ہونا چاہئے۔ اس تعلق سے باقاعدہ پمفلٹ تقسیم کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کے روز شہر کے 137 اسکولس میں 32 ہزار طلباء میں بیداری پیدا کی گئی۔