دہلی

ارون گوئل نے الیکشن کمشنر آف انڈیا کی حیثیت سے جائزہ حاصل کیا

ریٹائرڈ آئی اے ایس عہدیدار ارون گوئل نے آج الیکشن کمشنر آف انڈیا کے عہدے کا جائزہ لیا۔

نئی دہلی: ریٹائرڈ آئی اے ایس عہدیدار ارون گوئل نے آج الیکشن کمشنر آف انڈیا کے عہدے کا جائزہ لیا۔

چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا جاریہ سال مئی کے مہینہ میں راجیو کمار کو عہدہ کا جائزہ دے کر ریٹائرڈ ہونے کے بعد الیکشن کمیشن میں صرف دو ارکان رہ گئے تھے۔

گوئل جو 1985ء بیاچ کے پنجاب کیڈر کے ریٹائرڈ اے آئی ایس آفیسر ہیں، صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے 19 نومبر کو ان کا تقرر کیا تھا۔

وزارتِ قانون و انصاف کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعلامیہ میں آج بتایا گیا کہ صدر جمہوریہ مسرت کے ساتھ ریٹائرڈ آئی اے ایس عہدیدار ارون گوئل کو جائزہ لینے کی تاریخ سے الیکشن کمشنر مقرر کیا ہے۔

گوئل چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمشنر انوپ چندرا پانڈے کے ساتھ اعلیٰ ترین انتخابی ادارہ میں شامل ہوں گے۔