دہلی

اسکول میں منیش سسودیا کی حمایت میں بینر، ایف آئی آر درج

دہلی پولیس نے مشرقی دہلی کے شاستری پارک میں واقع ایک سرکاری اسکول کے اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے کنوینر کے خلاف دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی حمایت میں فلیکس بینر لگانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی ہے۔

نئی دہلی: دہلی پولیس نے مشرقی دہلی کے شاستری پارک میں واقع ایک سرکاری اسکول کے اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے کنوینر کے خلاف دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی حمایت میں فلیکس بینر لگانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی ہے۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
بہار راج بھون میں ای وی ایم ہیکرس کے ’قیام‘ کی ایس آئی ٹی تحقیقات
منیش سیسوڈیا کی عدالتی تحویل میں مزید توسیع
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج

پولیس نے ایک شہری دیواکر پانڈے کی شکایت کی بنیاد پر دہلی ڈیفیسمنٹ آف پبلک پراپرٹی ایکٹ 2007 کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ اسکول کے گیٹ پر کچھ ڈیسک لائے گئے اور داخلی دروازے پر مسٹر سسودیا کی حمایت میں ایک فلیکس بینر لگایا گیا۔

ایسا کرکے اسکول کی جائیداد کا غلط استعمال کیا گیا اور طلبہ کو پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا گیا۔

دریں اثنا، سوشل میڈیا پر ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں کچھ کارکن طلباء سے مسٹر سیسودیا کے حق میں لکھنے کو کہہ رہے ہیں۔

بی جے پی ایم پی منوج تیواری نے اس ویڈیو کے بارے میں ٹویٹ کیاکہ "ہاں، یہ ہمارے نوٹس میں ہے اور میں نے پہلے ہی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ امید ہے کہ وہ ایکشن لیں گے۔”

a3w
a3w