تلنگانہ

اضلاع کے عازمین حج کی 15 مئی سے ٹیکہ اندازی

اضلاع کے عازمین حج کی 15 مئی سے ٹیکہ اندازی کی جائے گی۔ انہیں ویکسین کے ٹیکے لگوائے جائیں گے۔ یہ کام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر کیا جائے گا۔

حیدرآباد: اضلاع کے عازمین حج کی 15 مئی سے ٹیکہ اندازی کی جائے گی۔ انہیں ویکسین کے ٹیکے لگوائے جائیں گے۔ یہ کام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر کیا جائے گا۔

جس کی ذمہ داری اضلاع حج سوسائٹیز وتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹیوں اراکین کو دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی نے کیا۔ وہ اپنے چیمبر میں سرکاری دواخانوں کے عہدیدارو پارا میڈیکل اسٹاف کو مخاطب کررہے تھے۔

محمد سلیم نے بتایا کہ شہر کے مشہور سرکاری دواخانوں میں عازمین حج کے لئے ٹیکہ اندازی کا انتظام کیا گیا ہے۔ جس میں عثمانیہ دواخانہ گاندھی ہاسپٹل سکندرآباد‘ کنگ کوٹھی گورنمنٹ ہاسپٹل‘ ملک پیٹ ایریا ہاسپٹل‘ نامپلی گورنمنٹ ہاسپٹل‘ خیریت آباد گورنمنٹ ہاسپٹل شامل ہیں۔ ان سرکاری دواخانوں میں مختلف تواریخ میں عازمین حج کو ٹیکے لگوائے جائیں گے۔

جس کا اخبارات کے ذریعہ اعلان کیا جائے گا۔ اس موقع پر جائنٹ ڈائرکٹر ڈی ایم ایچ او ڈاکٹر سدھیرا‘ ڈی ایم ایچ او ڈاکٹر کارتک ویشنووردھن‘ کلیم الدین منیجر ڈی ایم ایچ او‘ بی شفیع اللہ اگزیکیٹیو آفیسر حج کمیٹی‘ سید عرفان الحق (کریم نگر)‘ محمد جعفر خاں (گجویل) ارکین حج کمیٹی‘ عرفان شریف اسسٹنٹ ای او حج کمیٹی کے علاوہ میڈیکل ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر کے عہدیداروں نے شرکت کی۔