حیدرآباد

امیت شاہ کے خلاف پریڈ گراؤنڈ سکندرآباد میں پوسٹر

اسی دوران بعض نامعلوم افراد کی جانب سے پریڈ گراؤنڈ میں پوسٹرس آویزاں کر کے یہ بتانے کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ مرکز نے تلنگانہ کی ترقی میں کس طرح مدد کی ہے؟

حیدرآباد: تلنگانہ کے سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف پوسٹر آویزاں کئے گئے ہیں۔

امیت شاہ 17 ستمبر کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وہ پریڈ گراؤنڈس سکندرآباد پر منعقد ہونے والے جلسہ میں شرکت کریں گے۔

اسی دوران بعض نامعلوم افراد کی جانب سے پریڈ گراؤنڈ میں پوسٹرس آویزاں کر کے یہ بتانے کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ مرکز نے تلنگانہ کی ترقی میں کس طرح مدد کی ہے؟

کنٹونمنٹ یوتھ کے نام والے ان پوسٹروں میں مرکزی حکومت سے کئی سوال کئے گئے ہیں۔ بعض پوسٹرس میں لکھا گیا تھا کہ وہ کون لیڈر ہے جس نے تلنگانہ کی عزت نفس کو امیت شاہ کی جوتیوں میں ڈال دیا، یہ وہ لیڈر ہیں جنہوں نے تلنگانہ کی عزت نفس کو یرغمال بنایا ہے۔

اس پوسٹرمیں 20 سوالات کئے گئے ہیں اور یہ پوچھا گیا ہے کہ مرکزی حکومت اور وزیراعظم مودی نے ریاست کی ترقی میں کس طرح تعاون کیا ہے؟

واضح رہے کہ اس سے پہلے اگست کے مہینے میں بھی شہر میں ایسے پوسٹرس دیکھے گئے تھے جن میں سوال کیا گیا تھا کہ ’’تڑی پار کون ہے؟‘‘