کھیل

انٹرنیشنل لیگ۔معین علی، شارجہ واریئرس کے کپتان

انگلینڈ کے اسٹار آل راونڈر معین علی کو انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں شارجہ واریئرس کا کپتان مقرر کیاگیاہے۔

شارجہ: انگلینڈ کے اسٹار آل راونڈر معین علی کو انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں شارجہ واریئرس کا کپتان مقرر کیاگیاہے۔

انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کا پہلا ایڈیشن جنوری 2023 میں شروع ہوگا۔ سری لنکا کو اپنی کوچنگ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فاتح بنانے والے پال فاربریس ہیڈکوچ ہوں گے۔

اس دوران معین علی نے نئی ذمہ داری ملنے پر کہاکہ یہ ان کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ انہیں شارجہ واریئرس کا کپتان مقرر کیاگیا ہے۔ معین علی نے کہاکہ وہ اس نئی ذمہ داری کو بہتر طورپر نبھانے کی کوشش کریں گے۔

انگلش آل راونڈر نے کہاکہ وہ انٹرنیشنل لیگ میں کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں جس میں دنیا کے بہترین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ آل راونڈر نے مزید کہا کہ عالمی معیار کا انفراسٹرکچر ہوگا جس سے کھیل کا معیار بھی بلند ہوگا۔

کوچنگ اسٹاف کے دیگر ارکان میں میتھیو مینارڈ بیاٹنگ کوچ ہوں گے جبکہ جی جیاکمار بولنگ کوچ ہوں گے۔