حیدرآباد
ایمسٹ انجینئرنگ ٹسٹ شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا
ایمسٹ کنوینر پروفیسر گووردھن نے وضاحت کی کہ وہ ایمسٹ کا انجینئرنگ ٹسٹ شیڈول کے مطابق18سے20 جولائی منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ ٹسٹ میں 1,72,241 امیدواروں کی شرکت متوقع ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ ایمسٹ2022 (انجینئرنگ اسٹریم) امتحانات شیڈول کے مطابق18 سے20 جولائی منعقد ہوں گے۔ انجینئرنگ امتحانات دو سیشن میں منعقد ہوں گے جن کے اوقات9بجے صبح سے12بجے دن اور3بجے سہ پہر سے6بجے شام رہیں گے۔
ایمسٹ کنوینر پروفیسر گووردھن نے وضاحت کی کہ وہ ایمسٹ کا انجینئرنگ ٹسٹ شیڈول کے مطابق18سے20 جولائی منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ ٹسٹ میں 1,72,241 امیدواروں کی شرکت متوقع ہے۔ کنوینر نے بتایا کہ تلنگانہ میں 89 اور آندھرا پردیش میں 19 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
انہوں نے واضح کردیا کہ ہرسیشن میں 29 ہزار طلبہ شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ شدید بارش کے سبب ایمسٹ اگریکلچر ومیڈیکل ٹسٹ جو14 اور15 جولائی کو مقرر تھا، ملتوی کردیا گیا۔