تعلیم و روزگارتلنگانہ
ایمسٹ کی ویب کونسلنگ کے شیڈول پر نظر ثانی
ویب آپشن جو 4ستمبر کو منعقد شدنی تھا، کو 11 ستمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ شیڈول میں تبدیلی کی وجہ سے پہلے مرحلہ میں انجینئرنگ کورسس میں داخلوں کیلئے 18 ستمبر کو سیٹ الاٹ کے جائیں گے جبکہ 18 سے23ستمبر تک رپورٹنگ اور فیس کی ادائیگی کرنا ہوگا۔
حیدرآباد۔: ٹی ایس ایمسٹ 2021 کی ویب کونسلنگ کے شیڈول پر نظر ثانی کی گئی ہے۔
ویب آپشن جو 4ستمبر کو منعقد شدنی تھا، کو 11 ستمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ شیڈول میں تبدیلی کی وجہ سے پہلے مرحلہ میں انجینئرنگ کورسس میں داخلوں کیلئے 18 ستمبر کو سیٹ الاٹ کے جائیں گے جبکہ 18 سے23ستمبر تک رپورٹنگ اور فیس کی ادائیگی کرنا ہوگا۔
سابقہ شیڈول کے مطابق آن لائن ویب آپشن کا 4ستمبر سے آغاز ہونے والا تھا جو13ستمبر تک جاری تھا لیکن اس نئے شیڈول کے مطابق ویب آپشن کا آغاز11ستمبر سے ہوگا۔
عہدیداروں نے وضاحت کی کہ کالجس کے اکریڈیشن کے عمل میں تاخیر کی وجہ سے کونسلنگ کے شیڈول پر نظر ثانی کرنا پڑا ہے۔
a3w