حیدرآباد

بیگم رضیہ بیگ کا انتقال

قادر علی بیگ تھیٹر فاؤنڈیشن اور قادر علی بیگ تھیٹر فیسٹول کی صدرنشین بیگم رضیہ بیگ کا آج صبح مرادنگر حیدرآباد میں واقع ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔

حیدرآباد: قادر علی بیگ تھیٹر فاؤنڈیشن اور قادر علی بیگ تھیٹر فیسٹول کی صدرنشین بیگم رضیہ بیگ کا آج صبح مرادنگر حیدرآباد میں واقع ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔

نمازجنازہ آج رات بعد نما زعشاء ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی اور تدفین فرسٹ لانسر قبرستان میں عمل میں آئی۔

وہ حیدرآباد میں تھیٹر کے احیاء کے لئے جانی جاتی ہیں۔

تھیٹر سے جڑی کئی شخصیات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ان کے فرزند پدم شری محمد علی بیگ اور دوسری ارکانِ خاندان سے تعزیت کااظہار کیا ہے۔

a3w
a3w