بی آر ایس رکن اسمبلی اور راکول پریت سنگھ کو ای ڈی کی نوٹس
بنگلورو ڈرگس کیس میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کے روز بی آر ایس کے رکن اسمبلی پی روہت ریڈی کونوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 19 دسمبر کو ای ڈی کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔
حیدرآباد: بنگلورو ڈرگس کیس میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کے روز بی آر ایس کے رکن اسمبلی پی روہت ریڈی کونوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 19 دسمبر کو ای ڈی کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔
بنگلورو ڈرگس کیس میں کئی افراد کے نام شامل ہیں۔ اس سلسلہ میں ای ڈی نے رکن اسمبلی روہت ریڈی کو نوٹس جاری کی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ای ڈی نے فلمی اداکارہ راکول پریت سنگھ کو بھی نوٹس جاری کی ہے تاہم بی آر ایس کے رکن اسمبلی پی روہت ریڈی نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں ای ڈی کی نوٹس وصول ہوئی ہے مگرانھیں اس بات کا علم نہیں ہوا ہے کہ کس کیس کے تحت ای ڈی‘ مجھ سے پوچھ تاچھ کرے گی۔
نوٹس میں ان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کاروبار کی تفصیلات بتائیں۔ انہیں ان کے اور افراد خاندان کے آئی ٹی ریٹرنس کے دستاویزات‘ بینک اکاونٹ کی تفصیلات ساتھ لانے کو کہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 26 فروری 2021 کو نائیجیریا کے دو شہریوں کو گرفتار کیاگیا تھا جن پر فلمی اداکاروں کو ڈرگس کی سپلائی میں ملوث ہونے کا الزام کا نائیجیریا کے ان دونوں شہریوں کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق پتہ چلا تھا کہ تلنگانہ اور بنگلورو کے کٹیسیلبریٹیز اور سیاست دانوں کے نام اس ڈرگ کیس کی فہرست میں شامل ہیں۔