بی جے پی۔ جنتادل ایس اتحاد کا اشارہ
کرناٹک کے سابق چیف منسٹر بسواراج بومئی نے بی جے پی۔ جنتادل(ایس) اتحاد کے اشارے دیتے ہوئے توثیق کی کہ دونوں جماعتوں کی بات چیت جاری ہے۔
بنگلورو: کرناٹک کے سابق چیف منسٹر بسواراج بومئی نے بی جے پی۔ جنتادل(ایس) اتحاد کے اشارے دیتے ہوئے توثیق کی کہ دونوں جماعتوں کی بات چیت جاری ہے۔
بنگلورو میں اتوار کے دن میڈیا سے بات چیت میں بومئی نے کہا کہ ہمارے ہائی کمانڈ اور سابق چیف منسٹر ایچ ڈی دیوے گوڑا کے درمیان بات چیت ہورہی ہے۔
اگلی سیاسی پیشرفت میٹنگس کے نتائج پر مبنی ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف منسٹر کرناٹک ایچ ڈی کمارا سوامی اس سلسلہ میں بات چیت کیلئے پیریا منگل کو نئی دہلی جائیں گے۔ جنتادل ایس نے بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے میں شمولیت کا لگ بھگ فیصلہ کرلیا ہے۔
بنگلورو میں 18جولائی کو اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پر تبصرہ کرتے ہوئے ایس آربومئی نے کہا کہ سارے ملک میں ایک بھی اپوزیشن جماعت طاقتور نہیں ہے۔
علاقائی جماعتوں کی تعداد زیادہ ہے اور وہ اپوزیشن جماعتیں بن گئی ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی فیڈریشن یا فورم بننے کے کوئی سیاسی معنی نہیں ہوتے۔ اس سے کوئی سیاسی فائدہ بھی نہیں ہوتا۔
یہ سیاسی جماعتیں صرف وزیراعظم مودی کو ہرانے کی نیت سے یکجاہورہی ہیں۔ ان جماعتوں کا کوئی خاص پروگرام نہیں ہے۔