تلنگانہ
سرکاری اراضیات پر تعمیر ات کو باقاعدہ بنانے کا موقع، تاریخ میں توسیع
تلنگانہ حکومت نے سرکاری اراضیات پر مکانات تعمیر کرنے والوں کو اپنے مکانات کو باقاعدہ بنانے کیلئے درخواستیں داخل کرنے کا ایک اور موقع فراہم کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے سرکاری اراضیات پر مکانات تعمیر کرنے والوں کو اپنے مکانات کو باقاعدہ بنانے کیلئے درخواستیں داخل کرنے کا ایک اور موقع فراہم کیا ہے۔
جی اوز 58 اور 59 کے تحت پلاٹس کو باقاعدہ بنانے کے لیے درخواستیں داخل کرنے کے لیے مزید ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔ یکم اپریل سے 30 اپریل تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔
مکانات کو باقاعدہ بنانے کی کٹ آف تاریخ میں بھی توسیع کر دی گئی ہے۔ پہلے کٹ آف تاریخ 2 جون 2014 تھی۔حکومت نے اس میں توسیع کرتے ہوئے اس کو 2 جون 2020 تک کردیا ہے۔
مکانات کو باقاعدہ بنانے کیلئے داخل کی جانے والی درخواستوں کی آخری تاریخ اور کٹ آف کی تاریخ میں توسیع کے بارے میں کابینہ کے حالیہ اجلاس کے فیصلے کے مطابق محکمہ ریونیو نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے۔